سرل المیڈا پر سے بیرون ملک جانے کی پابندی ختم

انٹرنیٹ رپورٹ

پیر اکتوبر ۸، ۲۰۱۸: لاہور عدالت عالیہ نے غداری مقدمہ میں سرل، المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بے اثر کرکے سرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سرل کے سلسلے میں اپنے احکامات جاری کرتے ہوئے سرل المیڈا اور سابق وزرا اعظم نواز شریف اور خاقان عباسی کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے تحریری جوابات داخل دفتر کریں، اور ۲۲ اکتوبر کو عدالت کے سامنے حاضر ہوں۔  

تفصیلات کے مطابق، تین رکنی عدالتی بینچ، جس میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر، عاتر محمود اور چودہری مسعود جہانگیر شامل ہیں، نے یہ حکم جاری کیا۔ خیال رہے کہ اسی بینچ نے المیڈا پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی۔

Yemeen Zuberi

Yemeen ul Islam Zuberi is an ex-journalist from Pakistan. He writes in Urdu and rarely in English. Besides essays, he also writes poetry. In Pakistan, he worked for different newspapers for 20 years. Now lives in the US.

yemeen has 5 posts and counting.See all posts by yemeen

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *